حدیث نمبر: 20702
٢٠٧٠٢ - حدثنا يزيد بن هارون أنا هشام عن الحسن قال: حدثني صعصعة (ابن) (١) معاوية قال: لقيت أبا ذر فقلت: حدثني حديثا سمعته من رسول اللَّه ﷺ، (فقال: سمعت رسول اللَّه ﷺ) (٢) يقول: "ما من مسلم أنفق (من) (٣) ماله زوجين في سبيل (اللَّه) (٤) إلا ابتدرته (حجبة) (٥) الجنة" (٦).مولانا محمد اویس سرور
حضرت صعصعہ بن معاویہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ سے ملا اور میں نے عرض کیا کہ مجھے کوئی ایسی حدیث سنائیے جو آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو۔ انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جب کوئی مسلمان اللہ کے راستے میں اپنے مال کے دو حصے خرچ کرتا ہے تو جنت کے فرشتے اسے اپنی طرف بلاتے ہیں۔ حسن بصری رحمہ اللہ زوجین کا معنی بیان فرماتے کہ اس سے مراد یا تو دو دینار یا دو درہم یا دو غلام یا کوئی سی دو چیزیں ہیں۔
حواشی
(١) في [أ، س، ط، هـ]: (عن).
(٢) سقط من [ط].
(٣) سقط من: [جـ، ز، ك].
(٤) سقط من: [جـ].
(٥) في [س]: (حجة).