حدیث نمبر: 20697
٢٠٦٩٧ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن مسلم عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ما من أيام العمل الصالح فيها أحبُّ إلى اللَّه من هذه الأيام"، يعني أيام العشر قالوا: يا رسول اللَّه ولا الجهاد في سبيل اللَّه؟ قال: "ولا الجهاد في سبيل اللَّه، إلا رجل خرج بنفسه، وماله فلم يرجع (من) (١) ذلك بشيء" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عمل صالح کے لیے اللہ تعالیٰ کو ذوالحجہ کے دس دن سے زیادہ محبوب دن اور کوئی نہیں۔ لوگوں نے پوچھا اے اللہ کے رسول ! کیا یہ دن اللہ کے راستے میں جہاد کرنے سے بھی زیادہ افضل ہیں ؟ حضور ﷺ نے فرمایا کہ یہ دن اللہ کے راستے میں جہاد کرنے سے بھی زیادہ افضل ہیں۔ البتہ اگر کوئی آدمی اللہ کے راستے میں اپنی جان اور اپنا مال لے کر جائے اور کچھ بھی واپس نہ لائے۔
حواشی
(١) سقط من: [ز، ك].