حدیث نمبر: 20659
٢٠٦٥٩ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن أبي الزناد عن الأعرج عن أبي هريرة عن النبي ﷺ قال: "من خرج في سبيل اللَّه ابتغاء وجه اللَّه و (تنجيزًا) (١) (لموعود) (٢) اللَّه، فهو مثل الصائم القائم، حتى يرجع إلى أهله أو من حيث خرج" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اللہ کی رضا کو چاہتے ہوئے اللہ کے وعدے کے حصول کے لئے اللہ کے راستے میں نکلے، وہ اس روزہ دار، شب زندہ دار کی طرح ہے جو مجاہد کے نکلنے سے واپس آنے تک روزے میں مصروف رہے۔
حواشی
(١) في [س]: (تيجيزًا).
(٢) في [أ، ب، هـ]: (الموعود)، وفي [ز]: (لموعد).