حدیث نمبر: 20649
٢٠٦٤٩ - حدثنا زيد بن حباب (نا) (١) موسى بن عبيدة عن عبد اللَّه بن عبد اللَّه بن حكيم بن حزام قال: من أنفق (زوجين) (٢) في سبيل اللَّه لم يأت بابًا من أبواب الجنة إلا فتح له.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عبد اللہ بن حکیم بن حزام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس نے اللہ کے راستے میں زوجین کو خرچ کیا وہ جنت کے جس دروازے سے بھی جائے گا وہ اس کے لیے کھول دیا جائے گا۔ راوی موسیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم نے اپنے شیوخ سے سنا ہے کہ زوجین سے مراد دینار اور درہم ہیں۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط]: (ثنا)، وفي [ز، ك]: (أنا).
(٢) في [س]: (روحين)، وانظر: الاستذكار (٥/ ١٤٧).