حدیث نمبر: 20640
٢٠٦٤٠ - حدثنا عفان عن سليمان بن كثير حدثني ابن شهاب عن عطاء بن يزيد عن أبي سعيد الخدري قال: قيل يا رسول اللَّه! أي المؤمنين أفضل؟ قال: "مؤمن مجاهد في سبيل اللَّه بنفسه وماله، (ومؤمن) (١) اعتزل في شعب من الجبال"، أو قال: "شعبة كفى الناس شره" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ کسی نے سوال کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! سب سے افضل مومن کون سا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ مومن جو اپنے مال اور اپنی جان کے ساتھ اللہ کے راستے میں جہاد کر رہا ہو، اور وہ مومن جو لوگوں سے کنارہ کش ہو کے پہاڑ کی ایک گھاٹی میں جا کر بیٹھ گیا ہو۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ك].