مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان يحب أن يلي طهوره بنفسه باب: جو حضرات اپنے وضو کا پانی خود اٹھاتے تھے
حدیث نمبر: 2062
٢٠٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن علي بن مسعدة قال: نا عبد اللَّه الرومي قال: كان عثمان يقوم من الليل، فيلي طهوره بنفسه، فيقال له: لو أمرت بعض الخدم! فقال: إني أحب أن أليه بنفسي (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ رومی فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان رات کو اٹھتے تو اپنے وضو کا پانی خود اٹھاتے تھے۔ ان سے کسی نے کہا کہ اپنے کسی خادم کو اس کا حکم دے دیں تو فرمایا مجھے یہ پسند ہے کہ میں اپنے وضو کا پانی خود اٹھاؤں۔
حواشی
(١) مجهول؛ لحال عبد اللَّه بن عبد الرحمن الرومي.