مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20577

باب: جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب

ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)

حدیث نمبر: 20577
٢٠٥٧٧ - حدثنا يزيد بن هارون أنا (حريز) (١) (بن) (٢) عثمان نا أبو منيب (الجرشي) (٣) أن رجلًا نزل على تميم وسافر معه فرآه قصرّ في السفر عما كان عليه في أهله فقال: رحمك اللَّه، أراك قد قصرت عما كنت عليه في أهلك؟ فقال: أو لا يكفيني أن (يكون) (٤) لي أجر صائم وقائم.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو منیب جرشی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت تمیم داری رضی اللہ عنہ کا مہمان بنا اور ان کے ساتھ سفر پر نکلا۔ اس نے دیکھا کہ سفر میں حضرت تمیم داری رضی اللہ عنہ اپنے گھر کے معمول سے کم عبادت کر رہے ہیں۔ اس آدمی نے ان سے کہا کہ اللہ آپ پر رحم فرمائے ! میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ نے اپنے گھر کے معمول سے کم عبادت کی ہے ؟ انہوں نے فرمایا : کیا میرے لیے یہ کافی نہیں کہ مجھے دن کو روزہ رکھنے والے اور رات کو قیام کرنے والے کے برابر ثواب مل رہا ہے ؟

حواشی
(١) في [أ، س، هـ]: (جرير).
(٢) في [هـ]: (عن).
(٣) في [أ، ب، س]: (الحرشي)، وفي [ز]: (الحرني).
(٤) سقط من: [هـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجهاد / حدیث: 20577
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 19773»