مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20576
باب: جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
حدیث نمبر: 20576
٢٠٥٧٦ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى أنا شيبان (عن فراس) (١) عن عطية عن أبي ⦗٦٣⦘ (سعيد) (٢) عن نبي اللَّه ﷺ (٣) قال: "المجاهد في سبيل اللَّه مضمون على اللَّه (إما) (٤) أن (يكفته) (٥) إلى مغفرته ورحمته، وإما أن يرجعه بأجر وغنيمة، ومثل المجاهد في سبيل اللَّه كمثل الصائم (٦) القائم لا (يفتر) (٧) حتى يرجع" (٨).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کہ اللہ کے رستے میں جہاد کرنے والے کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے ذمہ لیا ہے کہ یا تو اللہ تعالیٰ اسے (موت دے کر) اپنی مغفرت اور رحمت کی طرف لے جائیں گے یا وہ اجر اور مال غنیمت کے ساتھ واپس لوٹ آئے گا۔ اللہ کے رستے میں جہاد کرنے والے کی مثال اس شخص کی سی ہے جو دن کو روزہ رکھے اور رات کو قیام کرے اور واپس لوٹنے تک اپنے ان اعمال میں کوئی سستی نہ برتے۔
حواشی
(١) في [س، ز]: سقط.
(٢) في [جـ، س، ط]: (سعد).
(٣) سقط من: [س، ز، ط، ك، هـ].
(٤) سقط من: [ط].
(٥) في [أ، ب، جـ]: (يكفيه)، وفي [س، هـ]: (يكتبه)، وفي [ع]: (يلقيه).
(٦) في [س، ط، هـ]: زيادة (و).
(٧) في [أ، ب]: (لا يقر)، وفي [ط]: (لا يغير).