حدیث نمبر: 20495
٢٠٤٩٥ - حدثنا وكيع نا مسعر عن (سعد) (١) (بن) (٢) إبراهيم قال: مروا على رجل يوم القادسية وقد قطعت (يداه) (٣) ورجلاه وهو (يفحص) (٤) وهو يقول: ﴿مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا﴾ [النساء: ٦٩]، فقال رجل: من أنت يا عبد اللَّه؟ قال: أنا (امرؤ) (٥) من الأنصار.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سعد بن ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جنگ قادسیہ میں لوگوں نے ایک ایسے شخص کو دیکھا جس کے ہاتھ اور پاؤں کٹے ہوئے تھے، وہ تڑپ رہا تھا اور یہ آیت پڑھ رہا تھا : : ” وہ انبیائ، صدیقین، شہداء اور صالحین میں سے ان لوگوں کے ساتھ ہوگا جن پر اللہ نے انعام کیا۔ یہ بہترین ساتھی ہیں۔ “ ایک آدمی نے اس سے پوچھا تم کون ہو ؟ اے اللہ کے بندے ! اس نے کہا کہ میں ایک انصاری ہوں۔

حواشی
(١) في [هـ]: (سعيد).
(٢) في [ز]: (عن).
(٣) في [س]: (يدًا).
(٤) في [ط]: (يفحض).
(٥) في [س، هـ]: (امرء).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجهاد / حدیث: 20495
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20495، ترقيم محمد عوامة 19693)