مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20496
باب: جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
٢٠٤٩٦ - حدثنا محمد بن بشر نا مسعر عن علقمة بن مرثد قال: حدثني من سمع عمر بن عبد العزيز قال: مرت امرأة (بابنها) (١) وزوجها قتيلين، فأتت النبي ﷺ فقالت: (أنت) (٢) رسول اللَّه وقد أنزل اللَّه (عليك الوحي) (٣) فإن كان (هذان) (٤) منافقين (لم نبكيهما) (٥) (ولم (ننعمهما)) (٦) (٧) (عينًا) (٨)، وإن كانا غير منافقين ⦗٢٨⦘ قلنا فيهما ما نعلم، قال: " (أجل) (٩) لم يكونا منافقين، لقد (تلقيا) (١٠) بثمار الجنة، ولقد (تباشرت) (١١) بهما الملائكة"، قال: تقول (المرأة) (١٢): (الآن أحق ألا أبكيهما) (١٣) قال: "ألا إنك معهما" (١٤).حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک غزوہ میں ایک عورت کا بیٹا اور اس کا خاوند فوت ہوگیا۔ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی اور اس نے کہا کہ آپ اللہ کے رسول ہیں اور اللہ تعالیٰ نے آپ پر وحی نازل کی۔ اگر یہ دونوں منافق تھے تو نہ ہم ان پر روئیں گے اور نہ ان کے بارے میں آنکھیں ٹھنڈی کریں گے۔ اگر یہ دونوں منافق نہیں تھے تو ہم ان کے بارے میں وہی کہیں گے جو ہم جانتے ہیں۔ حضور ﷺ نے فرمایا کہ وہ دونوں منافق نہیں تھے۔ انہیں جنت کے پھل پیش کیے گئے اور فرشتوں نے ان کا استقبال کیا۔ اس عورت نے کہا کہ پھر تو ضروری ہے کہ میں نہ روؤں۔ حضور ﷺ نے فرمایا : کہ اور سنو ! تم بھی ان کے ساتھ ہوگی۔