مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20431
باب: عورت کا اپنے خاوند کی وفات پر سوگ منانا
ما قالوا في إحداد المرأة على زوجها؟
حدیث نمبر: 20431
٢٠٤٣١ - قال حميد: فسألت زينب: ما رميها بالبعرة؟ فقالت: كانت امرأة في الجاهلية عمدت إلى (شر بيت) (١) لها فجلست فيه سنة، فإذا مرت السنة خرجت ورمت ببعرة من ورائها (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید رحمہ اللہ راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا کہ اونٹ کی مینگنی پھینکنے کا کیا مطلب ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ زمانہ جاہلیت میں عورت خاوند کے انتقال کے بعد ایک بدترین کمرے میں جابیٹھتی تھی، ایک سال تک وہیں رہتی جب سال پورا ہوجاتا تو باہر نکلتی اور اپنے پیچھے اونٹ کی مینگنی پھینکتی تھی۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (شر بته).