مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20421

باب: اگر نامکمل بچہ پیدا ہوجائے تو کیا عدت مکمل ہوجائے گی؟

ما قالوا في السقط تنقضي به العدة؟

حدیث نمبر: 20421
٢٠٤٢١ - حدثنا أبو بكر قال: نا إسحاق الأزرق عن أبي العلاء عن حجاج عن الحارث أنه قال في المطلقة والمتوفى عنها: إذا رمت بولدها قبل أن يتم خلقه قال: إذا استبان منه شيء حلت للزوج.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حارث رحمہ اللہ طلاق یافتہ اور بیوہ عورت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر وہ بچے کو اس کی خلقت مکمل ہونے سے پہلے جنم دے دے تو اگر اس میں سے کچھ ظاہر ہوچکا ہو تو وہ خاوند کے لئے حلال ہوگئی۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 20421
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 19623»