حدیث نمبر: 20415
٢٠٤١٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا حسين بن علي عن زائدة عن ميسرة عن أبي حازم عن أبي هريرة عن النبي ﷺ قال: "استوصوا بالنساء (١)، فإن المرأة خلقت من ضلع، وإن أعوج شيء في الضلع أعلاه، (إن) (٢) ذهبت تقيمه كسرته وإن (تركته) (٣) لم (يزل) (٤) أعوج، استوصوا بالنساء (٥) " (٦).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عورتوں کے ساتھ بھلائی کرو، عورت کو پسلی سے پیدا کیا گیا ہے، پسلی میں بھی سب سے ٹیڑھا حصہ اوپر والا ہے، اگر تم اسے سیدھا کرنا چاہو گے توتوڑ دو گے۔ اگر تم اسے چھوڑ دو گے تو وہ اور ٹیڑھی ہوتی جائے گی۔ عورتوں کے ساتھ بھلائی کرو۔
حواشی
(١) في [أ، ب، هـ]: زيادة (خيرًا).
(٢) في [جـ]: (إني).
(٣) في [ط]: (تركه).
(٤) في [ط]: (يزل).
(٥) في [س، هـ]: زيادة (خيرًا).