مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20406
باب: قرآن مجید کی آیت{للرجال علیھن درجۃ} کی تفسیر
ما قالوا في قوله: ﴿وللرجال عليهن درجة﴾
حدیث نمبر: 20406
٢٠٤٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا أزهر عن ابن عون عن محمد: ﴿وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ﴾، قال: لا أعلم إلا أن لهن مثل الذي عليهن، إذا (عرفن) (١) (تلك) (٢) الدرجة.مولانا محمد اویس سرور
محمد رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { للرجال علیھن درجۃ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ میں اس کے سوا کچھ نہیں جانتا کہ عورتوں کے لئے بھی ویسے ہی حقوق ہیں جیسی ان پر ذمہ داریاں ہیں، جب وہ اس درجہ کو پہچان لیں۔
حواشی
(١) في [س]: (عرض).
(٢) في [س، ط]: (ذاك).