حدیث نمبر: 20404
٢٠٤٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع قال: نا (بشير) (١) بن (سلمان) (٢) عن عكرمة عن ابن عباس قال: إني أحب (٣) (أن) (٤) أتزين للمرأة كما أحب أن ⦗٥٠٦⦘ (تتزين) (٥) لي المرأة؛ لأن اللَّه (تعالى) (٦) يقول: ﴿وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ﴾ (و) (٧) ما [أحب أن (استنطف) (٨) حقي عليها؛ لأن اللَّه تعالى يقول: ﴿وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ﴾ [البقرة: ٢٢٨] (٩).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پسند ہے کہ میں عورت کے لیے خوبصورت بنوں جس طرح مجھے یہ بات پسند ہے کہ وہ میرے لئے خوبصورتی اختیار کرے۔ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ان کے لئے بھی وہ حقوق ہیں جو ان پر ذمہ داریاں ہیں۔ اور میں یہ بھی نہیں چاہتا کہ میں اس سے اپنا حق پورا پورا لوں کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ مردوں کا عورتوں پر ایک درجہ ہے۔

حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، س، ط]: (بشر).
(٢) في [أ، ب، س]: (سليمان).
(٣) في [ز، ط]: زيادة (إلى).
(٤) سقط من: [ز].
(٥) في [أ، ب، س، ز، ط]: (تزين).
(٦) سقط من: [س].
(٧) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ز، ط، ك].
(٨) أي: استوفي، وفي [هـ]: (استنظف جميع)، وفي [خ]: (استطف).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 20404
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20404، ترقيم محمد عوامة 19608)