حدیث نمبر: 20343
٢٠٣٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن (حسن) (١) بن صالح عن رجل عن الشعبي ﴿إِلَّا أَنْ يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ﴾، قال: خروجها فاحشة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت {إلاَّ أَنْ یَأْتِینَ بِفَاحِشَۃٍ مُبَیِّنَۃٍ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس کا گھر سے نکلنا فاحشہ ہے۔
حواشی
(١) في [س]: (حصين).