مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
من كره الطلاق من غير ريبة باب: بغیر کسی وجہ کے طلاق دینا جن حضرات کے نزدیک ناپسندیدہ ہے
حدیث نمبر: 20328
٢٠٣٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع بن الجراح عن (معروف) (١) (عن محارب) (٢) ابن دثار قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ليس شيء مما أحل اللَّه أبغض إليه من الطلاق" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت محارب بن دثار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے جن چیزوں کو حلال کیا ہے ان میں اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ ناپسندیدہ طلاق ہے۔
حواشی
(١) في [ف]: (معروف).
(٢) سقط من: [أ، ب].