حدیث نمبر: 20304
٢٠٣٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا إسماعيل بن علية عن خالد عن عكرمة قال: في رجل قذف امرأته (فماتت) (١) قبل أن يلاعنها قال: إن (كذب) (٢) نفسه جُلد (وورثها) (٣) وإن أقام شهودا ورث، وإن حلف لم يرث.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی پر زنا کی تہمت لگائی اور وہ عورت لعان سے پہلے انتقال کرگئی تو اگر وہ آدمی اپنی تکذیب کردے تو اسے کوڑے لگائے جائیں گے اور وہ وارث ہوگا اور اگر وہ گواہ پیش کردے تو وارث ہوگا اور اگر قسم کھائے تو وارث نہیں ہوگا۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ز، ك].
(٢) في [ع]: (أكذب).
(٣) في [جـ]: (وورث).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 20304
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20304، ترقيم محمد عوامة 19514)