مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
من قال: الرضاع على الرجال دون النساء باب: جن حضرات کے نزدیک بچے کے دودھ کا انتظام مرد کے ذمہ ہے عورت کے ذمہ نہیں
حدیث نمبر: 20293
٢٠٢٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا معتمر بن سليمان عن يونس عن الحسن سئل عن صبي له أم وعم، والأم موسرة والعم معسر (فقال) (١): النفقة على العم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ اس بچے کی ماں مال دار ہے جبکہ چچا غریب ہے، دودھ کے انتظام کی ذمہ داری کس پر ہوگی ؟ انہوں نے فرمایا کہ نفقہ چچاپرلازم ہے۔
حواشی
(١) في [جـ]: (قال).