مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في الرجل يطلق أو يموت، وفي منزله متاع باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دے دے یامر جائے اور اس کے گھر میں سامان ہوتوکیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 20267
٢٠٢٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا غندر عن شعبة عن حماد أنه سئل عن متاع البيت فقال: ثياب المرأة للمرأة، وثياب الرجل للرجل، وما تشاجرا فلم يكن لهذا ولا لهذا (فهو) (١) للذي في يده.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد رحمہ اللہ سے گھر کے سامان کی بابت سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ عورت کے کپڑے عورت کے لئے اور مرد کے کپڑے مرد کے لئے ہیں۔ اور جس چیز کے بارے میں ان کا جھگڑا ہوجائے وہ اس کا ہوگا جس کے قبضے میں ہو۔
حواشی
(١) في [هـ، ط]: (وهو).