مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20243
باب: اگر کوئی شخص کسی عورت کو طلاق دے اور اس کا چھوٹا بچہ ہو تو وہ کس کے پاس رہے گا؟
ما قالوا في الرجل يطلق امرأته ولها ولد صغير
حدیث نمبر: 20243
٢٠٢٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا مروان بن معاوية عن عاصم عن عكرمة قال: (خاصم) (١) عمر أم عاصم في عاصم إلى أبي بكر، فقضى لها به ما لم يكبر أو (تتزوج) (٢)، فيختار (لنفسه) (٣) قال: هي أعطف وألطف وأرق و (أحنا) (٤) وأرحم (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ام عاصم کو فریق بنا کر حضرت عاصم کی پرورش کا مسئلہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس پیش کیا۔ انہوں نے فیصلہ فرمایا کہ بچہ حضرت ام عاصم کے پاس رہے گا جب تک بڑا نہ ہوجائے یا جب تک ام عاصم شادی نہ کرلیں، پھر بچہ اپنے لئے خود انتخاب کرے گا۔ اور فرمایا کہ ماں بچے پر زیادہ مہربان، رحم کرنے والی، نرم دل اور شفقت کرنے والی ہوتی ہے۔
حواشی
(١) في [ط]: (عاصم).
(٢) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (يتزوج).
(٣) في [س]: (نفسه).
(٤) في [هـ]: (أرضى)، وفي [ز]: (أحيا).
(٥) منقطع؛ عكرمة لم يسمع من عمر.