مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
قوله (تعالى): ﴿ولا يحل لهن أن يكتمن ما خلق الله في أرحامهن﴾ باب: قرآن مجید کی آیت {ولا یحل لھنَّ أن یَّکتمن ما خلق اللّٰہ فی أرحامھن} کی تفسیرکا بیان
حدیث نمبر: 20232
٢٠٢٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا شبابة عن ورقاء عن بن أبي نجيح عن مجاهد: ﴿وَلَا يَحِلُّ لَهُنَّ أَنْ يَكْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللَّهُ فِي أَرْحَامِهِنَّ﴾، قال: لا يحل للمطلقة أن تقول: (أنا) (١) حائض، وليست بحائض، ولا تقول: إني حبلى و (ليست) (٢) بحبلى، ولا تقول: لست، بحبلى و (هي) (٣) حبلى.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { وَلاَ یَحِلُّ لَہُنَّ أَنْ یَکْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللَّہُ فِی أَرْحَامِہِنَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مرادیہ ہے کہ طلاق شدہ عورت کے لئے یہ کہنا حلال نہیں کہ میں حائضہ ہوں حالانکہ وہ حائضہ نہ ہو اور یہ کہنا بھی جائز نہیں کہ میں حاملہ ہوں حالانکہ وہ حاملہ نہ ہو اور جب وہ حاملہ ہو تو یہ کہنا درست نہیں کہ میں حاملہ نہیں ہوں۔
حواشی
(١) في [هـ]: (إني).
(٢) في [س]: (وليت).
(٣) في [س، ط]: (وهو).