مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20211

باب: کیا کوئی شخص اپنی نابالغ بیٹی کی شادی کراسکتا ہے؟

ما قالوا في الرجل يزوج ابنته وهي صغيرة

حدیث نمبر: 20211
٢٠٢١١ - حدثنا أبو بكر قال: نا شريك عن جابر عن عامر عن شريح أن رجلًا خلع ابنته فلم ترض قال: وقع عليها الطلاق، وأبوها ضامن لما افتدى به.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیٹی کی طرف سے خلع کیا لیکن وہ راضی نہ ہوئی تو اس پر طلاق واقع ہوجائے گی اور اس کا والد فدیہ کا ضامن ہوگا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 20211
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 19429»