مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل يطلق ثلاثا في مرضه فيموت، أعلى امرأته عدة لوفاته؟ باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو مرض الوفات میں تین طلاقیں دے اور پھر انتقال کرجائے تو کیا عورت پر اس کی وفات کی عدت لازم ہوگی؟
حدیث نمبر: 20198
٢٠١٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن زكريا عن الشعبي قال: باب من الطلاق جسيم: إذا ورثت اعتدت.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ طلاق کا ایک بہت طویل باب ہے، جب وہ وارث ہوگی تو عدت بھی گزارے گی۔