مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20192

باب: اگر کوئی شخص طلاق کی قسم کھا کر کہے کہ وہ ضرور بضرور اپنے غلام کو مارے گا یااپنی بیوی کے ہوتے ہوئے کسی اورعورت سے شادی کرے گا اور ایسا کرنے سے پہلے اس کا انتقال ہوجائے تو کیا حکم ہے؟

ما قالوا في الرجل يحلف بالطلاق ليضربن (غلاما) أو (ليتزوجن) على امرأته فيموت قبل أن يفعل

حدیث نمبر: 20192
٢٠١٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا محمد بن يزيد عن أبي العلاء عن قتادة عن سعيد بن المسيب والحسن قالا في الرجل يقول لامرأته: إن لم أتزوج عليها، وإن لم أخرجك فأنت طالق، (قالا) (١): (لا يقربها) (٢)، وإن (ماتا) (٣) قبل ذلك لم يتوارثا.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ اور حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں نے تجھ پر کسی اور سے شادی نہ کی یا میں نے تجھے نہ نکالا تو تجھے طلاق ہے۔ اس صورت میں آدمی اپنی بیوی کے قریب نہیں جاسکتا اور اگر اس سے پہلے ان کا انتقال ہوجائے تو وہ دونوں ایک دوسرے کے وارث نہیں ہوں گے۔

حواشی
(١) في [جـ]: (قال).
(٢) في [أ، ب، س، ط]: (وإلا، لا يقربها).
(٣) في [خ، ع]: (مات).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 20192
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 19412»