مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل (تكون) له النسوة فيطلق (إحداهن) ثم يموت ولا يدرى أيتهن طلق؟ باب: ایک آدمی کی زیادہ بیویاں ہوں، وہ ایک کو طلاق دے اور فوت ہوجائے لیکن یہ معلوم نہ ہو کہ اس نے کس کو طلاق دی ہے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 20181
٢٠١٨١ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن أبي (بشر) (١) عن عمرو بن هرم عن جابر بن زيد عن ابن عباس في رجل (كن) (٢) له نسوة فطلق (إحداهن) (٣) ثم مات لم يعلم (أيتهن) (٤) طلق؟ قال: فقال ابن عباس: ينالهن من الطلاق ما ينالهن من الميراث (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی کی زیادہ بیویاں ہوں، وہ ایک کو طلاق دے اور فوت ہوجائے لیکن یہ معلوم نہ ہو کہ اس نے کس کو طلاق دی ہے تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ ان سب کو طلاق کا اتنا حصہ ملے گا جتنا میراث میں سے ملے گا۔
حواشی
(١) في [ب]: (شبر).
(٢) في [س]: (من).
(٣) في [س، ط، هـ]: (إحديهن).
(٤) في [س، ط]: (إحديهن).