مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20169
باب: اگر کوئی شخص کسی عمل پر طلاق یاآزادی کی قسم کھائے او رپھر بھول کر وہ کام کرلے تو کیا حکم ہے؟
ما قالوا في الرجل يحلف على الشيء بالطلاق فينسى فيفعله أو العتاق
حدیث نمبر: 20169
٢٠١٦٩ - قال: وقال عطاء: بلغني أن رسول اللَّه ﷺ قال: "إن اللَّه تجاوز لأمتي عن ثلاث: عن الخطأ والنسيان وما استكرهوا عليه" (١).مولانا محمد اویس سرور
(وہ فرماتے ہیں کہ) حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے میری امت سے تین چیزوں کو معاف کردیا ہے : خطا، بھول اور وہ کام جس پر انہیں مجبور کیا گیا ہو۔