مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل يحلف على الشيء بالطلاق فينسى فيفعله أو العتاق باب: اگر کوئی شخص کسی عمل پر طلاق یاآزادی کی قسم کھائے او رپھر بھول کر وہ کام کرلے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 20167
٢٠١٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن سليم عن عبد اللَّه بن عثمان قال: حلف أخي (عمر) (١) بن عثمان (بعتق) (٢) جارية له ألا يشرب من (يدها) (٣)، إلى ⦗٤٣٧⦘ أجل ضربه فنسي قبل الأجل، فشرب، (فاستفتيت) (٤) له عطاء ومجاهدًا وسعيد بن جبير وعليًا الأزدي وكلهم رأى أنها حرة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن عثمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے بھائی عمر بن عثمان رحمہ اللہ نے اس بات کی قسم کھائی کہ فلاں مدت تک اگر فلاں باندی کے ہاتھ سے پیوں تو وہ آزاد ہے۔ پھر وہ مدت پوری ہونے سے پہلے بھول گئے اور اس کے ہاتھ سے پی لیا۔ میں نے حضرت عطاء ، حضرت مجاہد، حضرت سعید بن جبیر اور حضرت علی رضی اللہ عنہازدی s سے اس بارے میں سوال کیا تو ان سب نے یہی کہا کہ وہ آزاد ہے۔
حواشی
(١) في [ز]: (عمرو).
(٢) في [س، هـ]: (يعتق).
(٣) في [أ، س، ط، هـ]: (مدها).
(٤) في [ط]: (فاستقيقت)، وفي [ع]: (فاستبقيت).