مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20159
باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو مرض الموت کی حالت میں طلاق دے تو اگر عورت اس کی وفات کے وقت عدت میں ہوتو وارث ہوگی
من قال: ترثه ما دامت في العدة منه إذا طلق وهو مريض
٢٠١٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا عباد بن العوام عن أشعث عن الشعبي أن أم (البنين) (١) بنت (عيينة) (٢) بن (حصن) (٣) كانت تحت عثمان بن عفان، فلما (حُصِر) (٤) طلقها، وقد كان أرسل إليها ليشتري منها ثمنها (فأبت) (٥) فلما (قتل) (٦) أتت عليًا فذكرت ذلك له فقال: تركها حتى إذا أشرف على الموت طلقها، فورّثها (٧).حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ام بنین بنت عیینہ بن حصن ، حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں۔ جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا کاشانۂ خلافت میں محاصرہ کیا گیا تو انہوں نے ام بنین کو طلاق دے دی۔ اس سے پہلے انہوں نے ان کی طرف پیغام بھیجا تھا کہ ان سے ان کا (میراث کا) آٹھواں حصہ خرید لیں لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ حضرت عثمان کی شہادت کے بعد ام بنین نے اس بات کا تذکرہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ انہوں نے اسے چھوڑے رکھا یہاں تک کہ جب موت کے قریب ہوئے تو اسے طلاق دے دی۔ پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اسے وارث قرار دیا۔