مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
من قال: ترثه ما دامت في العدة منه إذا طلق وهو مريض باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو مرض الموت کی حالت میں طلاق دے تو اگر عورت اس کی وفات کے وقت عدت میں ہوتو وارث ہوگی
حدیث نمبر: 20158
٢٠١٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص بن غياث عن داود وأشعث عن الشعبي (عن شريح) (١) قال: إذا طلق ثلاثًا في مرضه (ورثته) (٢) ما دامت في العدة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے اپنی بیوی کو مرض الموت میں طلاق دی تو اگر آدمی کے انتقال کے وقت عورت عدت میں تھی تو وہ وارث ہوگی۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، س، ط، هـ].
(٢) في [س]: (فورثته).