مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل يطلق امرأته (ثلاثا) وهو مريض، هل ترثه؟ باب: اگر کوئی شخص مرض الموت میں اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے تو کیا وہ اس کے مال میں وراثت کاحصہ پائے گی؟
حدیث نمبر: 20150
٢٠١٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا سفيان بن عيينة عن عمرو عن صالح (أن) (١) عثمان (ورث) (٢) امرأة عبد الرحمن بن عوف حين طلقها في مرضه بعد انقضاء العدة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت صالح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی کو مرض الموت میں طلاق دی تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے انہیں عدت گزرنے کے بعد میراث میں حصہ دار بنایا۔
حواشی
(١) في [أ، س، هـ]: (عن).
(٢) في [س]: (وترث).
(٣) منقطع.