حدیث نمبر: 20142
٢٠١٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا مروان بن معاوية عن كامل بن فضيل قال: سألت الشعبي عن رجل تزوج امرأة فلم يدخل بها، ثم غاب عنها، فلما قدم أخذته بالنفقة فقال الشعبي: لا نفقة لها حتى يدخل بها.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت کامل بن فضیل رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے شادی کرے اور اس سے دخول کئے بغیر کہیں چلا جائے تو جب وہ واپس آئے تو کیا عورت اس سے نفقہ لے گی۔ حضرت شعبی نے فرمایا کہ جب تک دخول نہ کرلے نفقہ نہیں ملے گا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 20142
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20142، ترقيم محمد عوامة 19365)