مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل يتزوج المرأة فتطلب النفقة قبل أن يدخل بها، هل لها ذلك؟ باب: اگر کوئی شخص کسی عورت سے نکاح کرے تو کیاعورت دخول سے پہلے اس سے نفقہ طلب کرسکتا ہے؟
حدیث نمبر: 20143
٢٠١٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا إسماعيل ابن علية قال: سئل يونس عن رجل تزوج امرأة ثم غاب عنها قبل أن يدخل بها، هل لها نفقة؟ فقال: كان الحسن لا يرى لها عليه نفقة حتى يدخل بها، إلا أن يقولوا له: خذها فلا يأخذها.مولانا محمد اویس سرور
یونس رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے نکاح کرے اور پھر اس سے دخول کئے بغیر کہیں دور چلا جائے تو کیا اس عورت کو نفقہ ملے گا ؟ انہوں نے فرمایا کہ حسن فرمایا کرتے تھے کہ اس عورت کو اس وقت تک نفقہ نہیں ملے گا جب تک وہ اس سے دخول نہ کرلے۔ یا پھر یہ کہ لڑکی کے اولیاء نے اسے کہا کہ لڑکی کو لے جا لیکن وہ ساتھ نہ لے جائے تو پھر نفقہ ملے گا۔