مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20136
باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ جو شخص بیوی سے دور چلا گیا ہو اس پربھی بیوی کانفقہ لازم ہے اگر وہ بھیجے تو ٹھیک وگرنہ طلا ق دے
من قال: على الغائب نفقة فإن بعث وإلا طلق
حدیث نمبر: 20136
٢٠١٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن أبي (مكين) (١) قال: كتب عمر بن عبد العزيز: من غاب عن امرأته سنتين فليطلق أو (ليقفل) (٢) إليها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے اپنے گورنروں کے نام یہ خط لکھا کہ جو شخص دو سال سے اپنی بیوی سے دور ہے وہ یا تو اسے طلاق دے دے یا اس کے پاس لوٹ آئے۔
حواشی
(١) في [س]: (كمين).
(٢) في [أ، ب]: (لينقل).