مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل يطلق امرأته فترتفع حيضتها باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دے اور پھراس کوحیض نہ آئے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 20109
٢٠١٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو معاوية عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب قال: قال عمر: إذا طلقت المرأة (فحاضت) (١) حيضة أو حيضتين ثم (رفعتها) (٢) (حيضتها) (٣) اعتدت للمحيض ثلاثة أشهر، (ثم) (٤) اعتدت للحمل تسعة أشهر ثم حلت للرجال (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک عورت کو طلاق دی جائے، پھر اسے ایک یا دو حیض آئی اور اس کے بعد اس کا حیض بند ہوجائے تو وہ حیض کے لئے تین مہینے شمار کرے گی اور حمل کے لئے نومہینے شمار کرے گی، پھر مردوں کے لئے حلال ہوجائے گی۔
حواشی
(١) في [ط]: (فخاصت).
(٢) في [جـ، س، ز، ك]: (رفعها).
(٣) في [س]: (حيضها).
(٤) سقط من: [س، ط].