مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20098
باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر حاملہ عورت کا خاوند فوت ہوجائے تو اس پر کل مال میں سے خرچ کیا جائے گا
من قال: ينفق عليها من جميع المال
حدیث نمبر: 20098
٢٠٠٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كان أصحابنا] (١) يقولون: إن كان المال له أُنفق عليها من جميع المال.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمارے اصحاب فرماتے تھے کہ اگر حاملہ عورت کا خاوند فوت ہوجائے اور مال اسی کا ہو تو اس پر کل مال میں سے خرچ کیا جائے گا۔
حواشی
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [جـ].