مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
من قال: المطلقة ثلاثة بمنزلة المتوفى عنها في الزينة باب: جس عورت کو تین طلاقیں دے دی گئی ہوں وہ زیب وزینت کے حکم میں اس عورت کی طرح ہے جس کا خاوند فوت ہوگیا ہو
حدیث نمبر: 20065
٢٠٠٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن عبد العزيز عن سعيد بن المسيب قال: المطلقة ثلاثًا والمتوفى عنها سواء في الزينة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تین طلاق یافتہ عورت اور وہ جس کا خاوند فوت ہوگیا ہو زینت کے معاملے میں دونوں کا ایک حکم ہے۔