مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في العبد يأبق وله امرأة، يكون إباقه (طلاقا) باب: اگر شادی شدہ غلام فرار ہوجائے تو کیا اس کافرار ہونا طلاق کے مترادف ہے؟
حدیث نمبر: 20041
٢٠٠٤١ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن هشام عن حوشب عن الحسن سئل عن عبد آبق، وله امرأة، فقال: إن جاء قبل أن تنقضي العدة فهي امرأته، وإن جاء بعد ما انقضت العدة فقد بانت منه بتطليقة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حوشب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر شادی شدہ غلام فرار ہوجائے تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر وہ عدت پوری ہونے سے پہلے واپس آجائے تو وہ اسی کی بیوی ہوگی اور اگر عدت پوری ہوجائے تو وہ ایک طلاق کے ساتھ بائنہ ہوجائے گی۔