مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
من قال: إذا شهدت الشهود فالعدة (من) ذلك اليوم باب: جن حضرات کے نزدیک عورت اس دن سے عدت شروع کرے گی جب گواہ فوتیدگی یا طلاق کی گواہی دیں
حدیث نمبر: 20035
٢٠٠٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو خالد الأحمر عن داود عن سعيد بن المسيب والشعبي قالا: إذا قامت البينة فالعدة من يوم يموت وإن لم تقم (فيوم) (١) يأتيها الخبر.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ اور حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ گواہی ہو تو عدت اس دن سے شروع ہوگی جس دن خاوند کا انتقال ہوا اور اگر گواہی نہ ہو تو اس دن سے جب اسے انتقال کی خبر ملی۔
حواشی
(١) في [س]: (فاليوم)، وفي [ع]: (فمن يوم).