مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
من قال: هو أحق برجعتها ما لم تغتسل من الحيضة الثالثة باب: جن حضرات کے نزدیک آدمی اس وقت تک رجوع کاحق رکھتا ہے جب تک عورت تیسرے حیض سے غسل نہ کرلے
حدیث نمبر: 19989
١٩٩٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن عيينة عن منصور (عن) (١) إبراهيم عن ⦗٣٩٤⦘ علقمة عن عمر (و) (٢) عبد اللَّه قالا: هو أحق بها حتى تغتسل من الحيضة الثالثة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ طلاق دینے کے بعد آدمی اس وقت تک رجوع کا حق رکھتا ہے جب تک عورت تیسرے حیض سے غسل نہ کرلے۔
حواشی
(١) في [جـ]: (بن).
(٢) في [س]: (عن).