حدیث نمبر: 19971
١٩٩٧١ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى قال: سئل سعيد عن رجل تزوج امرأة في عدتها، ثم علم أنه تزوجها في عدتها، وقد انقضت عدتها (عنده) (١)، هل لزوجها (الأول) (٢) عليها رجعة، فحدثنا عن علي بن الحكم عن محمد بن (زيد) (٣) عن سعيد بن جبير أنه قال: يفرق بينهما، ولا رجعة عليها؛ لأن عدتها قد انقضت عند هذا.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبدالاعلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے اس کی عدت میں شادی کرے اور پھر اسے بعد میں معلوم ہو کہ وہ عورت عدت میں ہے تو کیا پہلے خاوند کو رجوع کا حق ہے ؟ انہوں نے سند بیان کرنے کے بعد فرمایا کہ حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان دونوں کے درمیان جدائی کرائی جائے گی اور مرد کو رجوع کا حق نہیں ہوگا کیونکہ عورت کی عدت اس کے پاس پوری ہوگئی۔

حواشی
(١) في [س]: (عندها).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [س، ط، هـ]: (يزيد).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19971
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19971، ترقيم محمد عوامة 19211)