مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في المرتد عن الإسلام؟ أعلى امرأته عدة؟ باب: کیا مرتد کی بیوی پر عدت لازم ہوگی؟
حدیث نمبر: 19891
١٩٨٩١ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الرحيم عن إسماعيل عن أبي معشر عن إبراهيم قال: هو بها أحق ما دامت في العدة، إن رجع وهي في عدتها فهي امرأته.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب تک عورت عدت میں ہے وہ اس کا زیادہ حق دار ہوگا اگر عدت میں وہ رجوع کرلے تو وہ اسی کی بیوی رہے گی۔ حضرت ابو معشر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے یہی بات حضرت عبد الحمید بن عبدالرحمن کی طرف مرتد کے بارے میں لکھی تھی۔