مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في المرتد عن الإسلام؟ أعلى امرأته عدة؟ باب: کیا مرتد کی بیوی پر عدت لازم ہوگی؟
حدیث نمبر: 19890
١٩٨٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الرحيم بن سليمان عن إسماعيل عن الحسن قال: إذا ارتد الرجل عن الإسلام فقد بانخا منه امرأته بتطليقة بائنة، فليس (له) (١) عليها سبيل إن رجع، وتعتد عدة المطلقة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص مرتد ہوجائے تو اس کی بیوی کو ایک طلاق بائنہ ہوجائے گی۔ اس کے پاس بیوی سے رجوع کرنے کا حق نہیں ہوگا اور عورت مطلقہ والی عدت گزارے گی۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ز، ك]: زيادة (له)، وفي [س]: (بها).