مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في المرأة (يكون) لها زوج، ولها ولد من غيره، فيموت بعض ولدها، من قال: لا يأتيها زوجها حتى تحيض باب: اگر ایک عورت کا کوئی خاوند ہو اور اس عورت کے پیٹ میں کسی اور کا بچہ ہو او روہ بچہ مر جائے تو جن حضرات کے نزدیک مرد اس وقت تک عورت کے قریب نہیں آسکتا جب تک اسے حیض نہ آجائے
حدیث نمبر: 19881
١٩٨٨١ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن إدريس عن أشعث عن الشعبي أن (الحسن) (١) بن علي صلَّى على جنازة فقال للزوج -وللمراة ولد من غيره-: ليس لك أن تستلحق (٢) سهمًا ليس لك (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے ایک جنازہ پڑھایا اور پھر خاوند سے فرمایا (جب کہ عورت کا کسی دوسرے مرد سے بچہ تھا) تیرے لئے یہ بات درست نہیں کہ تو کسی دوسرے کے حصے پر قبضہ جمائے۔
حواشی
(١) في [خ]: (حسين).
(٢) في [س، ز]: (بهما)، وفي [ط]: (بينهما).