مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 19882
باب: اگر ایک عورت کا کوئی خاوند ہو اور اس عورت کے پیٹ میں کسی اور کا بچہ ہو او روہ بچہ مر جائے تو جن حضرات کے نزدیک مرد اس وقت تک عورت کے قریب نہیں آسکتا جب تک اسے حیض نہ آجائے
ما قالوا في المرأة (يكون) لها زوج، ولها ولد من غيره، فيموت بعض ولدها، من قال: لا يأتيها زوجها حتى تحيض
حدیث نمبر: 19882
١٩٨٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن إدريس عن الأعمش عن إبراهيم وعمارة (قالا) (١): لا يقربها حتى (يتبين) (٢) (حمل) (٣) أم لا.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ اور حضرت عمارہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ اس وقت تک اس کے قریب نہ جائے جب تک حمل کا ہونا اور نہ ہونا ظاہر نہ ہوجائے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط]: (قال).
(٢) في [ط]: (تبين).
(٣) في [س]: (حامل).