مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان يقول: لا يغسل قدمية باب: جن حضرات کے نزدیک پاؤں دھونا بھی ضروری نہیں
حدیث نمبر: 1988
١٩٨٨ - حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن سعيد بن زيد عن كثير بن شنظير قال: سألت الحسن، وعطاء عن رجل توضأ، ومسح على خفيه، ثم خلعهما؟ (قالا: يصلي) (١)، ولا يغسل قدميه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت کثیر بن شنظیر فرماتے ہیں کہ میں نے حسن اور حضرت عطاء سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص وضو کرے، موزوں پر مسح کرے اور پھر موزے اتار دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ فرمایا وہ نماز پڑھ لے اور پاؤں نہ دھوئے۔
حواشی
(١) في [جـ، خ]: (قال: لا يصلي).