مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
من قال: عدة أم الولد حيضة باب: جن حضرات کے نزدیک ام ولد باندی کی عدت ایک حیض ہے
حدیث نمبر: 19835
١٩٨٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن ليث عن عطاء وطاوس (قالا) (١): عدة أم الولد والسرية -إذا توفي عنها سيدها- شهران وخمس ليال.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ اور حضرت طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ام ولد باندی اور آقا سے ازدواجی تعلقات رکھنے والی باندی کا جب انتقال ہوجائے تو اس کی عدت دو مہینے پانچ راتیں ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، س، ط]: (قالوا).