مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في أرفع المتعة وأدناها باب: متعہ کی زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم مقدار کا بیان
حدیث نمبر: 19791
١٩٧٩١ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن قال: كان الناس يمتعون، فمنهم من يمتع بالخادم، (ومنهم من كان يعطي المائتين) (١) ومنهم من كان يعطي الدرع والخمار والملحفة، ومنهم من كان يعطي النفقة.مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ لوگ بیویوں کو متعہ دیا کرتے تھے، کوئی خادم دیتا تھا، کوئی دو سو دیتا تھا، کوئی چادر، دوپٹہ اور اوڑھنی دیا کرتا تھا اور کوئی نفقہ دیتا تھا۔
حواشی
(١) سقط من: [ط].