مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في أرفع المتعة وأدناها باب: متعہ کی زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم مقدار کا بیان
حدیث نمبر: 19790
١٩٧٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى (عن داود) (١) عن الشعبي في متاع المطلقة: ثيابها في بيتها، الدرع والخمار والملحفة والجلباب.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ مطلقہ کے متعہ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ گھر میں پہننے والے کپڑے ہیں : دوپٹہ، چادر، اوڑھنی اور بڑی چادر۔
حواشی
(١) سقط من: [هـ].