مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا فيه إذا طلقها وهي حامل؟ من قال: عليه النفقة باب: اگر حاملہ کو طلاق دی جائے تو کیا مرد پر نفقہ واجب ہوگا
حدیث نمبر: 19737
١٩٧٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن عليه عن يونس عن الحسن أنه كان يقول: إذا طلق الرجل امرأته ثلاثًا وهي حامل؛ فلها عليه النفقة، حرة كانت أو أمة.مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ جب آدمی نے اپنی بیوی کو حالت حمل میں تین طلاقیں دیں تو عورت کا نفقہ مرد پر لازم ہوگا خواہ وہ آزاد ہو یا باندی۔